کراچی بن قاسم سے اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی کو انتہائی مطلوب

کراچی (رپورٹ  )  کراچی بن قاسم سے اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی کو انتہائی مطلوب موٹرسائیکل لفٹر گرفتار۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔گرفتار ملزم کے زیر استعمال چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔گرفتار ملزم کی نشاندہی پر خالی پلاٹ سے چوری کی گئیں چار موٹرسائکلیں اور موٹرسائیکل کے پارٹس بھی تحویل میں لے لیئے گئے۔برآمد موٹرسائیکلوں کی چوری کے مقدمات تھانہ بن قاسم، اسٹیل ٹاؤن اور شاہراہ نورجہاں میں درج ہیں۔ملزم سجاد حسین جعفری عرف سجو پیشہ ور موٹرسائیکل چور ہے اور درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی لی گئیں۔ملزم شہر بھر سے موٹرسائیکلیں چوری کر کے موٹرسائیکل کے پرزہ جات فروخت کرتا تھا۔ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی ضلع ملیر سے کالعدم قوم پرست جماعت کے دہشتگردوں کا سہولتکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر سومار جوکھیوگوٹھ کے قریب کارروائی کی۔گرفتار ملزم نے 05 اگست 2020 کو کراچی کے علاقے چکرہ گوٹھ، ناصر کالونی میں ہونے والے کریکر حملے میں ملوث دہشتگرد کو گرنیڈ فراہم کرنے کا اعتراف کیا۔دہشتگرد امام بخش عرف ادو نے ناصر کالونی میں ریٹائرڈ نیول آفیسر کی اسٹیٹ ایجنسی کو دستی بم سے نشانہ بنایا تھا۔05 اگست کو ہونے والے کریکر بلاسٹ میں تین شہری شدید زخمی ہو گئے تھے۔گرفتار سہولتکار علی رضا ولد عبدالرزاق جتوئی نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کی تصاویر اور وڈیوز بھی لیں جنہیں بعد میں سندھو ریولوشنری آرمی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔گرفتار ملزم نے قوم پرست جماعت کے دہشتگرد امام بخش عرف ادو عرف حنیف عرف  دودو عرف بلو بادشاہ کو مختلف اوقات میں دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے دستی بم اور غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری۔ ملزم علی رضا کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ جبکہ چاکیواڑہ, رسالہ عیدگاہ,نیپئر, کلاکوٹ پولیس کے ایس ایچ اوز نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے چھالیہ وگٹکا/ماوا فروش سمیت موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا٫  ایس ایس پی سٹی ملزمان کے قبضہ سے 11 کٹے وزنی (165) کلو گرام چھالیہ٫ (25.5) کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا٫(2) چوری شدہ موٹر سائیکل اور (325) گرام چرس (10) گرام آئس برآمد٫ اور ایک رکشہ نمبری D-1709337 کو 550 ض ف میں قبضہ پولیس میں لیا گیا. گرفتار ملزمان کے نام جہانزیب ولد محمد حنیف. محمد حسین ولد خان محمد. محمد اسلم ولد محمد گل ۔ نوشاد ولد محمد یوسف. محمد شہزاد ولد محمد انور ۔ عابد ولد محمد رفیق ۔ موسیف عرف آصف ولد عبدالغفار گرفتار ملزم محمد حسین کے قبضہ سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KNO-5063 برآمد کی گئی جس کی ایف آئی آر نمبر 349/2020 بجرم دفعہ 381-A تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے.  گرفتار ملزم محمد شہزاد کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KBA-1778 کی ایف آئی آر نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 381-A تھانہ نیپئر میں درج ہے. گرفتار ملزمان اکثر چھالیہ و گٹکا/ماوا کو ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں سپلائی کرتے تھے. گرفتار ملزمان کے خلاف درج ذیل نئے مقدمات* 1. ایف آئی آر نمبر 41/2021 بجرم دفعہ 269/270/273 تھانہ چاکیواڑہ میں ایف آئی آر نمبر 27/2021 بجرم دفعہ269/270/337J/8(i)A گٹکا/ماوا ایکٹ  تھانہ رسالہ.3. ایف آئی آر نمبر 34/2021 بجرم دفعہ 8(I) گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ عیدگاہ.ایف آئی آر نمبر 18/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ نیپئر.ایف آئی آر نمبر 45/2021 بجرم دفعہ 8(I) گٹکا/ماوا ایکٹ تھانہ کلاکوٹ ایف آئی آر نمبر 46/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ کلاکوٹ گرفتار ملزم محمد حسین عادی مجرم ہے اس سے قبل ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 251/2017بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ چاکیواڑا میں درج ہے.