دعا منگی اغوا کیس میں 5 ملزمان پر فرد جرم عائد


انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر25جنوری کو گواہوں کو طلب کر لیا۔عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ پولیس کے مطابق دعا منگی کو ملزموں نے ڈیفنس سے اغوا کیا تھا۔ دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا