کراچی، معروف شاپنگ مال میں چور خواتین سر گرم

شہر قائد کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع معروف شاپنگ مال میں چور خواتین سر گرم ہو گئی ہیں۔

شاپنگ مال میں خریداری کرنے والی خاتون کا پرس دو خواتین نے چوری کرلیا، گزشتہ روز قبل ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون کپڑوں کی خریداری کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ نقاب پہنی دو خواتین بھی اسی دکان پر کچھ دیر تک کپڑے دیکھتی رہی، کپڑے دیکھنے کے دوران دونقاپ پوش خواتین نے متاثرہ خاتون کا پرس چرا لیا۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات کا مقدمہ فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانےمیں درج کر لیا گیا ہے، ملزم خواتین کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کے مطابق پرس میں 3 امریکی پاسپورٹ، 3 موبائل فونز اور 90 ہزار روپے نقدی تھی۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث چور خواتین کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

https://jang.com.pk/news/876343