اداکارہ ریما خان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں


پاکستان فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ ریما خان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین امریکا میں لگوائی۔ ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوؤرز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا-