بزم تاجیه امجدیه (رجسٹرڈ) کے وفد نے مرکزی چیئرمین قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل لیفٹیننٹ (ر) غلام مرتضیٰ تبسم سے ان کے آفس میں ملاقات کی

بزم تاجیه امجدیه (رجسٹرڈ) کے وفد نے مرکزی چیئرمین قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل لیفٹیننٹ (ر) غلام مرتضیٰ تبسم سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ جس میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گدی نشین خانقاہ تاجیه امجدیه قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی، سجادہ نشین خانقاہ تاجیه امجدیه ظفریہ قاضی سید میر شجاعت علی شاہ تاجی، بزم کی محافل اور دفاتر کی سیکورٹی کے حوالے سے بات ہوئی۔ جس پر انہوں نے اپنے اسسٹنٹ کو بلاکر فوری طور پر سیکورٹی دینے کے احکامات جاری فرماۓ۔ اور ایس ایچ او لیاقت آباد اور ایس ایچ او عزیزآباد کو قاضی سید وجاہت علی شاہ تاجی کی ذاتی سیکورٹی کے احکامات بھی دیے۔
گدی نشین و مرکزی چیئرمین قاضی سید وجاہت علی شاہ تاجی نے ایس ایس پی صاحب کی دستار بندی کی۔ وفد میں خلیفہ ندیم خان تاجی، چیئرمین SME فاؤنڈیشن ولی اللّه خان، سابق ركن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی، علامہ خالد قادری تاجی اور راؤ سیف اللّه بھی موجود تھے۔