لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ 194 ایکڑ ، 94 انڈسٹریل اور 20 کمرشل یونٹس پر مشتمل ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ 194 ایکڑ ، 94 انڈسٹریل اور 20 کمرشل یونٹس پر مشتمل ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو
اس منصوبے پر 1366.420 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ افتتاحی تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو


کراچی۔ 22 جنوری۔ لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے افتتاحی تقریب سے قبل صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا افتتاح کرنے سے لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام لاڑکانہ کے عوام کے لئے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔ یہ منصوبہ بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی راہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے علاقے سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ ہوگا۔لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ 194 ایکڑ پر مشتمل ہے اور اس منصوبے پر 1366.420 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے بتایا کہ اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں 94 انڈسٹریل اور 20 کمرشل یونٹس ہوں گے۔ لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں زراعت سے منسلک انڈسٹریز لگائی جائیں گی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ روزگار دیتی ہے۔ صوبے میں مذید انڈسٹریل زون بنائیں گے۔