بلڈرز اور ڈویلپرز سے ذرائع آمدن پر کوئی پوچھ گچھ نہ ہونے اور فکسڈ ٹیکس رجیم کے لیے آخری تاریخ کو 31دسمبر 2020 سے بڑھا کر 30جون2021کر دی گئی

صدر مملکت نے تعمیراتی شعبے کےلیے پیکیج میں توسیع کےلیے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2021جاری کر دیا ، ترمیمی آر ڈیننس کے تحت بلڈرز اور ڈویلپرز سے ذرائع آمدن پر کوئی پوچھ گچھ نہ ہونے اور فکسڈ ٹیکس رجیم کے لیے آخری تاریخ کو 31دسمبر 2020 سے بڑھا کر 30جون2021کر دی گئی ہے،


رئیل اسٹیٹ کےپروجیکٹس کی تکمیل کیلئے آخری تاریخ 30ستمبر 2022سے بڑھا کر 30ستمبر 2023کر دی گئی ہےجبکہ ہائوسنگ یونٹس اور پلاٹس کی خریداری کی آخری تاریخ 30ستمبر 2022سے بڑھا کر 31مارچ2023کر دی ہے، آرڈیننس کے تحت بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز کو سرمایہ 30 جون2021تک بینک اکاؤنٹس میں جمع کرانا ہوگا تاہم بلڈر اینڈ لینڈ ڈویلپرز سرمائے کو بینک اکاؤنٹس سے نکالنے کے مجاز ہوں گے اور اسے تعمیراتی منصوبوں میں استعمال کر سکیں گےتاہم انہیں 30جون 2021تک رجسٹر ڈ ہونا ہوگا۔بلڈرز اینڈ لینڈ ڈویلپرز اس سرمائے کو 30 ستمبر2023 تک کراس چیک کے ذریعےاستعمال کرسکیں گے ۔آرڈیننس کا اطلاق 30ستمبر 2023 تک مکمل ہونے والے

منصوبوں پر ہو گا،صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈی ننس 2021 جاری کر دیا ہے