کورونا وائرس سے سندھ میں مزید دو ڈاکٹر انتقال کر گئے

صوبے میں کورونا وائرس سے مذید دو ڈاکٹرز انتقال کرگئے ہیں ۔ جمعرات کو سندھ میں کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے خلاف لڑائی میں مزید دو سینئر ڈاکٹر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ کراچی میں COVID-19کی وجہ سے ایک سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسلم شاہ انتقال کرگئے۔ انہیں نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا، وہ ہلال احمر کلفٹن کراچی میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (اے ڈی ایچ او) ڈاکٹر ستار پھلپوٹو خیرپور میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔