شاہ حسین ایکسپریس عین وقت پر ملتوی ۔مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا وزیر ریلوے اور وزیراعظم نوٹس لیں۔

شاہ حسین ایکسپریس عین وقت پر ملتوی ۔مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا وزیر ریلوے اور وزیراعظم نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو بدھ کی شب عین وقت پر ملتوی کر دیا گیا پہلے سے بکنگ کر آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی ۔آن لائن بکنگ کرانے والوں کو ٹکٹ ریفنڈ کی حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ۔کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا شدید احتجاج ۔ریلوے انتظامیہ کا عدم تعاون اور نااہلی کھل کر سامنے آگئی ۔مسافروں نے وزیر ریلوے ۔اعظم سواتی اور وزیر اعظم عمران خان سے صورتحال کا نوٹس لینے اور مسافروں کی شکایات دور کرنے کے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایسی صورتحال کو مستقبل میں روکنے کے لیے ریلوے حکام کی سرزنش کریں اور مسافروں کو پیشگی بتایا جائے اور انتظامات کیے جائیں تاکہ ضروری سفر کرنے والوں کو بروقت مدد پہنچانے کے الزامات یقینی بنائے جا سکیں