سجاول میں مجرمانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ، شہرسے متعدد موٹرسائیکلوں اور موبائل فون کی چوری

سجاول: سجاول میں مجرمانہ سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ، شہرسے متعدد موٹرسائیکلوں اور موبائل فون کی چوری کے علاوہ دکانوں کی چوری اور مویشی چوری کی شکایات کے بعد اب مسجد ،مدرسے اور لائبریری سے بھی چوریاں شروع ہوگئی ہیں جن کے خلاف موثر کاروائی نہیں کی جارہی ہے ، سجاول کے سوسالہ پرانہ مدرسہ سے چارپنکھے ، شاہی مسجد سے بیٹری اور سائونڈ ، اور ایس ڈی ایم مسجد سے سولر سسٹم بیٹری کے علاوہ پبلک لائبریری سے ہفتے میں دومرتبہ پنکھے ،اور کرسیاں چوری کی گئیں ، دیگرعلاقوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے تاہم ملزمان گرفتارنہ ہوسکے ہیں ، مجرمانہ سرگرمیاں جاری ہیں ۔ علاوہ ازیں ایسی شکایت اعلیٰ سطح پر بھی ارسال کی گئی ہیں شفیع اللہ میمن کی جانب سے اے آئی جی حیدرآباد جمیل احمد شیخ کو گذشتہ تین ماہ سے مسلسل شکایات کی گئی ہیں جن میں مسروقہ موٹرسائیکل اور ٹریس شدہ موبائل واپس کرانے کی استدعاکی گئی ہے تاہم نوٹس لینے کے باوجود بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ہے ، اسی طرح سے دیگرشکایات بھی ارسال کی گئی ہیں ، علاوہ ازیں شہری اتحاد اور دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے ان رہنمائوں کا کہناہے کہ مجرمان کو گرفتارکرکے مسروقہ سامان واپسی کے مطالبے پر کاروائی کے بجائے الٹاحراساں کیاجارہاہے ، مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام نہ کرنے اور مسروقہ سامان واپس نہ ہونے پر جے یوآئی کی جانب سے بھی احتجاج کا نوٹس دیاگیاہے آئی جی سندہ سے اپیل کی گئی ہے کہ ضلع سجاول میں حالیہ چند مہینوں میں جرائم کے بے تحاشہ بڑھنے کا نوٹس لیکرامن امان قائم کیاجائے