سندھ کا سیاسی میدان فتح کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے میاں شہباز شریف کے کورآرڈینیٹر بدر شہباز کے ساتھ ایم ایس (ن) سندھ کے صدر یاسرعدیل شیخ کی ملاقات

ُٓ سندھ کا سیاسی میدان فتح کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے.سندھ کے تعلیمی اداروں میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) طلبہ و طالبات کی اولین ترجیح ہے. قیادت کی رہنمائی میں سندھ کے نوجوان جوق درجوق قائد نواز شریف کے نظریئے کو اپنا رہے ہیں. محترمہ مریم نواز شریف کا سندھ کاایک تفصیلی دورہ صوبے کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کردے گا.
میاں شہباز شریف کے کورآرڈینیٹر بدر شہباز کے ساتھ ایم ایس (ن) سندھ کے صدر یاسرعدیل شیخ کی ملاقات

(بدھ20 جنوری 2021) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر بدر شہباز کی کراچی آمد پرخصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا سیاسی میدان فتح کرنے کے لئے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) سندھ کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے.سندھ کے تعلیمی اداروں میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) طلبہ و طالبات کی اولین ترجیح ہے. قیادت کی رہنمائی میں سندھ کے نوجوان جوق درجوق قائد نواز شریف کے نظریئے کو اپنا رہے ہیں. محترمہ مریم نواز شریف کا سندھ کا ایک تفصیلی دورہ صوبے کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کردے گا. مسلم استوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے معاون بدر شہباز سے سندھ میں تنظیمی حوالے سے ایک اہم ملاقات کی جس میں بدر شہباز کو کراچی سے کشمور تک مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ن) کی تنظیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کہ سندھ کے نوجوان ذہنی طور پر قائد نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہوچکے ہیں. قائد نواز شریف کا ایک حکم اور محترمہ مریم نواز شریف کا سندھ کا ایک تفصیلی دورہ سندھ کے سیاسی منظر نامے کو مکمل طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حق میں تبدیل کر دے گا. میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر بدر شہباز نے ایم ایس ایف (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ کی پارٹی نظریات کی ترویج کی کوششوں اوران کی ٹیم کی لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن سندھ کے ذمہ داران کی مثالی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے. سندھ کے بارے میں تمام تر سیاسی فیصلوں میں مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن کی کاوشوں کا مد نظر رکھا جاتا ہے. میاں محمد شہباز شریف کے معاون بدر شہباز نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کے تابناک مستقبل کے لئے میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف پاکستان میں ایسے حالات کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جن میں پاکستان کے نوجوان ریاست کی حفاظت اور ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں. پاکستان بہت جلد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں آمروں کی باقیات سے نجات حاصل کر کے دنیا کی حقیقی جمہوری قوت بنے گا جہاں ہر پاکستانی ریاستی امور میں برابر کا شریک ہوگا.
جاری کردہ: میڈیا سیل
مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن (ن) سندھ رابطہ:0321-9220000