سندھ کے صو با ئی وزرا ء نے وزیر اعلی سندھ پر نیب کی جا نب سے ریفرنس دا ئر کر نے کی مذمت کر تے ہو ے کہا ہے کہ یہ نیب نیا زی گٹھ جو ڑ ہے اور یہ ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے وزیر اعلی سندھ جو تر قی کا سفر جا ری رکھے ہو ئے ہیں

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401
کراچی
مور خہ20جنوری 2021
کراچی20 جنوری ۔سندھ کے صو با ئی وزرا ء نے وزیر اعلی سندھ پر نیب کی جا نب سے ریفرنس دا ئر کر نے کی مذمت کر تے ہو ے کہا ہے کہ یہ نیب نیا زی گٹھ جو ڑ ہے اور یہ ریفرنس بد نیتی پر مبنی ہے وزیر اعلی سندھ جو تر قی کا سفر جا ری رکھے ہو ئے ہیں اس کو رو کنے کےلئے سا زشیں کی جا رہی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے وزرا ءکے خلا ف جھو ٹے کیسز دا ئر کر کے ہرا سا ں کر نے کی کو شش کی جا ر ی ہے ،ہم ان حر کتو ں سے ڈر نے والے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلا عا ت سید ناصر حسین شاہ، صو با ئی وزیر تعلیم سعید غنی اورصو با ئی مشیر قا نو ن بیرسٹر مرتضی وہاب نے بدھ کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معا ون خصو صی شہزا د میمن اور سا بق صو با ئی وزیر جا وید نا گو ر ی بھی مو جو د تھے ۔سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ میں ہو نے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ کامیاب ہوئے جس میں پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کو جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ حاصل ہو ئے جبکہ اس کے مدمقابل بڑے اتحاد کے امیدوار کو پچھلے عا م انتخا با ت سے بھی کم ووٹ ملے۔انہو ں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ صوبہ میں ترقیاتی کاموں پر تیز رفتا ر ی سے عمل درآمد کروارہے ہیں۔اسی لئے عوام نے پیپلز پا ر ٹی کو بھر پو ر اکثریت سے کا میا ب کیا۔انہو ں نے کہا کہ کچھ قوتیں چاہتی تھی کہ 2018 میں پیپلزپارٹی کی ِحکومت نہ بنے ،سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کے بعد گورنر راج کی باتیں بھی کی گئیں ۔انہو ں نے کہا کہ سیدمراد علی شاہ نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا وزیراعلی سندھ نے عوام کے مفادات کے لئے ضرور کام کئیے ہیں وزیراعلیٰ سندھ پر کیس بدنیتی پر مبنی ہے اور اس طرح کے کیسز سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ پر ریفرنس دائر کرنے کی تحریری اطلاع ابھی تک نہیں ملی نیب ریفرنس کے با ر ے میں ہمیں میڈیا کے ذریعے معلو م ہو ا ہے ،اگر یہ خبر در ست ہے تو تما م چیزیں عدا لت کے سامنے پیش کی جا ئیں گی ۔ہم نے کبھی را ہ فرا ر اختیا ر نہیں کی ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ اس قبل بھی نیب کے سامنے پیش ہوئے اور سوالا ت کے جوا با ت دیئے تھے ۔جبکہ نیب کی جا نب سے دیئے جا نے والے سوال نا مے کے مفصل جوابا ت تحریری طو ر پر جمع کر وا دیئے تھے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مذکو ر ہ ریفرنس جو کہ نو ری آبا د پا ور کمپنی سے متعلق ہے جوکہ پبلک پرائیویٹ قا ئم کی گئی جس سے کراچی کو 100میگا واٹ سستی تر ین بجلی مہیا کی جا رہی ہے ۔ جنوری 2018 سے ابتک ہر ماہ کرا چی کو 2315گیگا واٹ بجلی فرا ہم کی جا ر ہی ہے اور سندھ حکومت کو 24.82ار ب رو پے کا ریو نیو بھی ملا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اس ریفرنس کا دو سرا حصہ سندھ ٹرا نسمیشن و ڈسپیچ کمپنی سے متعلق ہے ، بیرسٹر مر تضی وھا ب نے کہا کہ جب نو ر ی آبا د پا ور پلا نٹ کی تعمیر مکمل ہو ئی تو ہم نے نیشنل ٹر انسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو گزا رش کی کہ نو ر ی آباد سے کرا چی تک بجلی کی تر سیل کی جا ئے لیکن انہو ں نے انکا ر کر دیا اس کے بعد سندھ وہ واحد صو بہ ہے جس نے 1.9ارب رو پے کی لا گت سے سندھ ٹر انسمیشن و ڈسپیچ کمپنی قا ئم کی ،جس کے تحت نو ر ی آبا د سے کرا چی کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔اس کمپنی نے نہ صر ف 27کرو ڑ رو پے قر ضہ واپس کیا ہے جبکہ 12کرو ڑ روپے منافع بھی کما یا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ نیب کرپشن کو روکنے کیلئے بنی تھی لیکن نیب کی جا نب سے یہ سب کچھ سندھ حکومت کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے کیا جارہا ہے ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ صوبائی معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار نہیں ہونا چاہئیے ہم پھر بھی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے جواب دے رہے ہیں۔ نیب ریفرنس پر وزیراعلی سندھ کو بلایاگیاتو وہ پیش ہونگے۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ نیب ریفرنس میں سوائے بدنیتی کے اور کچھ نہیں ہے،پیپلزپا ر ٹی کے ارا کین کے خلا ف نیب کی کا روائیو ں میں تیزی آگئی ہے ۔ جام خان شورو، شرجیل انعام میمن، سہیل انور سیال سمیت کئی ساتھیوں کے ساتھ ایسا ہوا ،سید خو ر شید شا ہ کئی ما ہ سے گرفتا ر ہیں اور جھو ٹے مقدما ت کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ نیب اس حکومت ایک آلہ ہے جو کہ سیاسی مخا لفین کے خلا ف انتقامی کارروائیوں کے لئے استعما ل ہو رہا ہے، شیخ رشید نے کہا اگر کوئی ٹف ٹائم دے رہا ہے تو وہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ہےں،شیخ رشید کے اس بیان کے چند دنوں بعد ریفرنس سامنے آیا، بے بنیاد جھوٹے الزام لگانے سے عوام کی منتخب حکومتیں مفلوج ہونگی۔ سعید غنی نے کہا کہ جام خان شورو، سلیم مانڈوی والا، سہیل انورسیال کے بعد اب مراد علی شاہ کے خلاف تیزی دکھائی گئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ کوئی قومی خزانہ ضائع نہیں ہوا، وزیراعلی کوفیصلوں کااختیارہوتا ہے یہ چاہتے ہیں کہ ہم مفلوج ہوجائیں۔ جوتیزی دکھاتا ہے اس کے خلاف نیب کولگادیاجاتا ہے چودھری پرویزالہی کے خلاف بھی نیب متحرک ہواتھا انہوں نے آنکھیں دکھائیں تو سب خاموش ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ،اسدقیصراورپرویزخٹک کے خلاف بھی نیب میں کیس تھے ،ذلفی بخاری تونیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے ان کوکلین چٹ دی گئی۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اگرکیس کھول دوں تو حکومت گرجائیگی۔انہوں نے کہا کہ سر سے پاوں تک کی ویڈیو کے بعد سے چیئرمین نیب حکومت کے خادم ہوگئے ہیں۔ ہماری تاریخ ہے کہ ہم اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹتے ،ہماری زبانیں بند نہیں ہوسکتیں۔ انہو ں نے کہا کہ نیب نے اینٹی کرپشن سندھ کو خط لکھا کہ حلیم عادل شیخ سے متعلق انکوائری کی دستاویزات دی جائیں،تما م دستا ویزا ت فرا ہم کر نے کے با وجو د انکے خلا ف کو ئی کا روائی نہیں ہو ئی ۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ چینی گندم انکوائری پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکال لیے گئے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، پیٹرول کی قیمت میں 25روپے بڑھا دیئے گئے، ملک میں راتوں رات پیٹرول بحران ہوا کیا نیب نے پیٹرول بحران پر حکومت کو کوئی خط لکھا، نیب سوئی ہوئی ہے سندھ میں تبادلہ کردو تو نیب نوٹس لے لیتی ہے، پی آئی اے جہاز دبوچ لیاگیاکسی نے پوچھا؟انہو ں نے کہا کہ اس طر ح کی کا روائیو ں سے آپ سر ما یہ کا رو ں کو کیا پیغا م دینا چا ہتے ہیں ؟جب صو بہ کے وزیر اعلیٰ کے خلا ف اس طر ح کے اقدا ما ت کئے جا ئیں گے تو سر ما یہ کا رو ں کو کیا پیغا م ملے گا ، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے لئے این آر او مانگا ہے نہ مانگیں گے ۔
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 79۔۔۔ایف ایچ بی