*اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی مزدور دشمنی کا مظہر ہے،سید منور رضا *

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ
*اسٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی مزدور دشمنی کا مظہر ہے،سید منور رضا *
*وفاقی حکومت نے غیرآئینی ،غیر قانونی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے،فیصلہ اختیارات سے تجاوز ہے ،خواجہ طارق نذیر /فیروزخان*
*ظالمانہ اقدامات کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوںگے ،مسلم لیگی رہنمائوں کی اسٹیل ملز ملازمین سے اظہار یکجہتی ،دھرنے کے شرکاء سے خطاب*
*کراچی (پریس ریلیز20-01-2021)پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر ونگ سندھ کے صدر سید منور رضا اورسیکرٹری اطلاعات سندھ خواجہ طارق نذیر اورصدرضلع ملیر فیروز خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کی جبری چھانٹی مزدور دشمنی کا مظہر ہے ،وفاقی حکومت نے غیرآئینی ،غیر قانونی اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے،قومی اداروں کی بابت فیصلہ کرنے کا اختیار مشترکہ مفادات کونسل کا ہے ،وفاقی کابینہ کا فیصلہ اپنے اختیارات سے تجاوز ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسٹیل ملز ملازمین سے ایک وفد کے ہمراہ اظہار یکجہتی اور دھرنے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں جنرل سیکرٹری ضلع ملیر ملک شیر ،لیبر ونگ کراچی کے صدر اخلاق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری محبوب الٰہی ،محمد اشفاق ،ظاہر دہلوی ،جاوید اقبال ،یاسرزیدی ،نعمان ہاشمی ،عدنان خواجہ ،غیب شاہ بنگش شامل تھے ۔اس موقع پر عاصم بھٹی صدر پاکستان اسٹیل لیبر یونین(کنوینر)، ایکشن کمیٹی،اکبر میمن، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپنی ،اکبر ناریجو،صدر ، پروگریسو لیبر یونین،مرزا مقصود: صدر ، وائس آف پاکستان اسٹیل آفیسرز،نذیر جان: جنرل سکریٹری، ورکرز یونین،رضوان پاکستان : صدر، پیپلز ڈیموکریٹک ورکرز یونین،ممتاز بھٹووائس چیئرمین، پیپلز ورکرز یونین،امجد زرداری: پیپلز یوتھ یونٹی،خالق چنا : فنکشنل لیگ مزدور ونگ،چوہدری یاسین : چیئرمین ، ایمپلائز لیگ یونین،نوید آفتاب : انفارمیشن سکریٹری ، ایکشن کمیٹی،ملک جہانگیر، جنرل سکریٹری ، دی آرگنائزیشن آف آفیسرز،نواز سیال: خزانچی، پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن،سلیم گل : جنرل سکریٹری ، انصاف ورکرز یونین،یاسین جامڑو چیئرمین انصاف لیبر یونین (سی بی اے)،مجید منصوری، یونائٹڈ آفیسرز،دھنی بخش سموں پیپلز ورکرز یونین بھی موجود تھے ۔مسلم لیگی رہنمائوں نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت کے عوام اور مزدور دشمن اقدامات میں اضافہ ہورہا ہے ۔پاکستان اسٹیل ملز کو منافع بخش ادارے بنانے کے دعویدار اب اسے اونے پونے داموں فروخت کرنے کی کوششوں میں ہیں لیکن ہم ایسے ہر ظالمانہ اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوںگے ۔انہوںنے کہا کہ اسٹیل ملز کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ۔اس حکومتی اقدام سے معیشت اپاہج ہوجائے گی ۔اسٹیل ملز سے منسلک سیکڑوں صنعتی بھی مفلوج ہوجائیں گے اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔ مستقبل میں کنسٹرکشن کے شعبہ کے لیے اسٹیل اور لوہے کی تمام ضروریات پاکستان اسٹیل ملز کی پوری کی جاسکتی ہیں اور قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ آٹا ،چینی اور پٹرول مافیا کے بعد اب لینڈمافیا پاکستان اسٹیل ملز کی 19000ایکڑ سونا زمین کو ہڑپ کرنے کے مذموم عزائم رکھتی ہے ۔خوشحال مزدور اور کسان کے بغیر خوشحال پاکستان کا تصور حکومت کی خام خیالی ہے ۔مسلم لیگ (ن)ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور شانہ بشانہ جدوجہد کرے گی ۔مسلم لیگی رہنماؤں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی وہ اس معاملے کا از خود نوٹس لے اور غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دے ۔*
*خواجہ طارق نذیر*
*سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن) سندھ*
*0300-9488550*
*عدنان خواجہ*
*اسسٹنٹ میڈیا سیکرٹری سندھ*
*0321-2321954*