پاکستان کی ڈمپل گرل، اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، ہانیہ عامر اپنی جاندار اداکاری اور چلبلی سی عادت کے سبب لاکھوں دلوں میں راج کرتی ہیں

ہانیہ عامر کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ وہ خود کو اپنے والدین کی لے پالک اولاد سمجھتی ہیں۔

ہانیہ عامر ویڈیو میں ایک انٹرویو کے دوران بتا رہی ہیں کہ ’اُن کی بڑی بہن اُن سے کافی لمبی ہیں اور اُن کی بڑی بہن کی آنکھوں کا رنگ بھی سبز ہے۔‘
ہانیہ عامر کا مزید بتانا ہے کہ ’اُن کی بڑی بہن کے بال بھی قدرتی طور پر لائٹ براؤن ہیں
ہانیہ عامر کا اپنے انٹرویو میں کہنا ہے کہ ’اُنہیں تو پکا یقین ہے کہ وہ اپنے والدین کی لے پالک بیٹی ہیں کیوں کہ وہ اپنی بڑی بہن میں بالکل نہیں ملتی ہیں۔‘