وقار، مصباح کی طرح میرا بھی احتساب ہونا چاہیے، یونس خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کہتے ہیں کہ وقار یونس اور مصباح کی طرح ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے ، ان کی خواہش تھی کہ انہیں بھی کرکٹ کمیٹی کے سامنے طلب کیا جاتا ۔

کراچی میں ورچوئیل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہاکہ اسکواڈ میں شامل نئے کھلاڑیوں کو ایک دو ٹیسٹ نہیں بلکہ دو سے تین سیریز میں موقع دیا جانا چاہیے ۔

یونس خان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دو نہیں بلکہ چھ سے سات سیشن اچھے کھیلنا ہوں گے