ٹریفک پولیس حب کے انچارج اصغر موندرہ ان ایکشن کمسن رکشہ ڈرائیور سمیت ناجائز پارکنگ کرنے والے رکشوں کے خلاف ڈھنڈا اٹھالیا

حب۔ٹریفک پولیس حب کے انچارج سب انسپکٹر اصغر علی موندرہ نے آج کمسن رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ڈھنڈا اٹھالیا معتدد رکشوں کا چالان کر کہ اے سی حب منتقل کیا گیا ناجائز پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانہ متاثر ہوتی ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پھر آج ٹریفک۔پولیس حب کے انچارج اصغر علی موندرہ۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر مصطفی موندرہ۔ہیڈ کانسٹیبل حکیم قریشی۔ ودیگر ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ حب شہر عدالت روڈ۔موندرہ چوک۔سیرت چوک ساکران روڈ پھر ناجائز پارکنگ کرنے والے درجن سے زیادہ ۔رکشوں کا چالان کر کہ اے سی آفس منتقل کردیا۔ عوامی حلقوں نے انچارج ٹریفک پولیس حب اصغر موندرہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے