سید ضیاء عباس کو صدمہ‘ چھوٹے بھائی انیس الثقلین کا انتقال


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان سید ضیا عباس کے چھو ٹے بھائی سید انیس الثقلین امریکہ میں وفات پاگئے ۔ مرحوم گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل تھے انہوں نے طویل عرصہ شعبہ تدریس سے وابستہ رہ کر خدمات انجام دیں ۔امریکہ کے شہر کیلفورنیا میں ان کا انتقال ہوا وہی پر نماز جنازہ اور تدفین عمل میں لائی گئی ۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور چار نواسے سوگوار چھوڑے ۔ان کے انتقال کی خبر آنے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات نے ان کے بڑے بھائی سید ضیا عباس سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔کراچی کی امام بارگاہ یثرب میں مرحوم کی روح کے کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین رہنماں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نامور شخصیات نے سید ضیا عباس ان کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ہے ۔