ینگ جرنلسٹ انٹرنیشنل سوسائٹی ریاض ریجن نے تقریب کا انعقاد کیا تقریب کی صدارت ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ریاض ریجن کے صدر کامران ملک کی

ریاض (ناظم علی عطاری ینگ جرنلسٹ انٹرنیشنل سوسائٹی ریاض ریجن نے تقریب کا انعقاد کیا تقریب کی صدارت ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ریاض ریجن کے صدر کامران ملک کی زیر صدارت منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی صدر ینگ جرنلسٹ انٹرنیشنل سوسائٹی مبشر انوار تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک شروع کیا گیا تلاوت قرآن پاک معروف صحافی عابد شعمون چاند نے ادا کی استقبالیہ تقریب میں کامران ملک نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے مقاصد پر روشنی ڈالی ان کا مزید کہنا تھا ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل نئے آنے والے صحافی کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں وہ سینئر کی رہنمائی سے صحافت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو سکتے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی صدر ینگ جرنلسٹ انٹرنیشنل سوسائٹی سعودی عرب مبشر انوار کا کہنا تھا میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے تمام صحافی بھائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے میں ملک کامران کی پوری ٹیم ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ریاض ریجن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپ نے اتنی اچھی تقریب سجائی تقریب میں نائب صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل سعودی عرب امتیاز احمد کا کہنا تھا آج سب صحافی بھائیوں کو ایک جگہ پہ اکٹھا دیکھ کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے انشاء اللہ اب آپ کو پورے سعودی عرب میں ینگ جرنلسٹ سوسائٹی ایک ہی پلیٹ فارم پر نظر آئے گی تقریب میں شامل سینئر نائب صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ریاض ریجن وسیم خان کا کہنا تھا ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مثبت صحافت کی جائے ہم انشاءاللہ تمام آئے ہوئے نئے صحافی بھائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے تقریب میں نائب صدر ریاض ریجن خرم خان کو نوٹیفیکیشن بھی دیا گیا خرم خان نے سعودی عرب کے صدر مبشر انوار کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا مجھے آپ نے جو ذمہ داری دی ہے میں ریاض ریجن کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں تقریب میں شامل ڈائریکٹر یونائیٹڈ میڈیا فورم ڈاکٹر احمد ندیم بھٹی کا کہنا تھا آج بڑا اچھا لگ رہا ہے ریاض کے سارے صحافی بھائیوں کو ایک جگہ پر دیکھ کے میں ملک کامران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے تمام صحافی بھائیوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا ان کا مزید کہنا تھا آج کی تقریب اس لیے خوش آئند ہے کے سارے صحافی بھائیوں کے پاس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ صحافت کو آگے تک لے جا سکتے ہیں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی عابد شمعون چاند کا کہنا تھا ہماری سپورٹ اور نیک خواہشات ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل کے ساتھ ہیں ہم آپ کو اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں جوائنٹ سیکرٹری ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ریاض ریجن بابر ملک کا کہنا تھا ہم اپنی پوری کوشش کریں گے نئے آنے والے صحافی بھائیوں کو ساتھ لے کے چلیں تقریب میں شامل معروف سیاسی و سماجی شخصیت گل زیب کیانی کا کہنا تھا آج ایک بہترین تقریب منعقد کرنے پر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل ریاض ریجن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تقریب کے آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے صحافیوں میں میڈل اور تحائف تقسیم کئے گئے تقریب میں شامل تمام صحافی بھائیوں نے کامران ملک کا شکریہ ادا کیا