ڈپٹی کمشنر کورنگی کی پولیو کے خاتمے کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں، سلیم الزماں دو ماہ میں کورنگی کے ماحولیاتی نمونے منفی آنا بڑی کامیابی ہے، زبیر چھایا

ڈپٹی کمشنر کورنگی کی پولیو کے خاتمے کیلئےخدمات لائق تحسین ہیں، سلیم الزماں
دو ماہ میں کورنگی کے ماحولیاتی نمونےمنفی آنا بڑی کامیابی ہے، زبیر چھایا
کراچی(    ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر سلیم الزماں اور چیئرمین وسی ای او کائیٹ  زبیر چھایا نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کورنگی میںپولیو کے ماحولیاتی نمونے منفی آنے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالےسے  ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن کی مسلسلمحنت اور کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی کورنگی نے نہ صرف پولیو مہمکے لیے جامع منصوبہ بندی کی بلکہ پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کا بھی اہتمام کیا جسکے نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے کورنگی میں ماحولیاتی نمونوںمیں پولیو وائرس نہیں پایا گیا ہے، یہ پولیو فری پاکستان کے ایک قومی کاز کے لیے ڈٰیسی کورنگی کی غیر معمولی خدمت اور کام یابی ہے، یہ کورنگی کو ’پولیو فری‘‘ بنانے کیجانب بھی انتہائی مثبت پیش رفت ہے، جس کا ہر سطح پر اعتراف ہونا چاہیے۔  انہوں نے کہا کہ کاٹی نے صنعتی مسائل اجاگر کرنےکے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے، ہم ڈی سی کورنگی شہریارمیمن کو پولیو مہم کی مزیدکام یابیوں کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ صدر کاٹیسلیم الزماں نے پولیو ویکسین کی گھر گھر فراہمی یقینی بنانے والے پولیو ورکرز کو بھیخراج تحسین پیش کیا۔

فوٹو کیپشن:  ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل میمن، کاٹی کے صدرسلیم الزماں، سی ای او کائیٹ لمیٹڈ زبیر چھایا، سینئر نائب کاٹی صدر ذکی شریف اور نائبصدر نگہت اعوان کا لیا گیا گروپ۔