پیس میکر کلینک شہر میں دل کے دوسرے بڑے اسپتال کی جانب پیش قدمی ہے، پروفیسر محمد سعید قریشی

کراچی:ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ پیس میکر کلینک کا قیام کراچی شہر کےلیےسرکاری شعبے میں امراض قلب کےدوسرے بڑے ادارے کی جانب پیش قدمی ہے ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے پانچ برس میں بہترین نتائج دیے ہیں یہاں سالانہ ایک لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج ہورہا ہے دوہزار بائیس کے اوائل میں جب یہ انسٹی ٹیوٹ اپنی چھٹی سالگرہ منائے گا تو یہاں پیڈیا ٹرک کارڈیالوجی، ایڈوانسڈکارڈیک امیجنگ اور والو ولرانٹر وینشن پروگرام شروع ہوچکے ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے ڈاؤ پیس میکر کلینک کے رسمی افتتاح کی تقریب سےبہ طور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا انعقاد کووڈ ایس او پیز پر عملدرآ مد کے باعث ڈاؤ انٹر نیشنل میڈیکل کالج کے صدر دروازے کے سامنے کھلی فضا میں کیا گیا تھا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر اوجھاکیمپس اور پرووائس چانسلر پروفیسر کرتار ڈاوانی ، چیف ایگزیکٹو ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اور پرووائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد اور چیرمین ڈاؤ انسٹیٹیوٹ کارڈیالوجی ڈاکٹرطارق فرمان نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاؤ اسپتال کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد اعظم، پروفیسر افتخار، ڈاکٹرحارث علوی ،ڈاکٹر رستم ،بریگیڈیر شعیب،پروفیسر امجد ستار کے علاوہ اساتذہ وطلبا بھی موجودتھے پروفیسر محمدسعید قریشی نے کہاکہ ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوآگے بڑھانے اور اس میں آنے والے مریضوں کی سہولت کےلیے ہرممکن معاونت کی جائے گی انہوں نے کہاکہ انسٹی ٹیوٹ میں الیکٹر وفزیالوجی کے شعبے (پیس میکر کلینک )کے قیام سےکراچی میں سرکاری شعبے کے اسپتالوں میں یہ دوسری سہولت ہے کیونکہ قومی ادارہ برائے امراض قلب کے بعد صرف ڈاؤ اسپتال میں یہ کلینک قائم ہوا ہے ،پروفیسر زرناز واحد نے کہاکہ پانچ برس کے مختصر عرصے میں ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے اپنا نام بنایا ہے اور تیزی سے امراض قلب کے ایک مکمل اور جدید اسپتال کی جانب پیش قدمی جاری ہے اس ادارے کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق فرمان نے کہاکہ دوہزار سولہ میں اپنے قیام کے ساتھ ہی اس ادارے میں انجیو گرافی انجیو پلاسٹی اور بائی پاس سرجری سمیت امراض قلب کی تشخیص وعلاج شروع کیا گیااور اگلے ہی برس پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا جبکہ دوہزار بیس میں ایف سی پی ایس کارڈیالوجی اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کرارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ رواں سال پیڈیا ٹرک کارڈیالوجی،والوولر انٹروینشن پروگرام اوردل کا سی ٹی اسکین اور دل کے ایم آر آئی کے لیے ایڈوانسڈ کار ڈیک امیجنگ کے قیام کےلیے کام جاری ہے جو اس سال کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے تختی کی نقاب کشائی کرکے پیس میکر کلینک کا رسمی افتتاح کیا ۔قبل ازیں

وائس چانسلر نے ڈاکٹر محمدفیصل خانزادہ سمیت فیکلٹی اور اسٹاف میں شیلڈز تقسیم کیں۔۔