جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے صوبائی نائب امیر سندہ مولانامحمد صالح الحداد نے کہاہے کہ کوئی مسلمان اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرے گا۔

سجاول : جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے صوبائی نائب امیر سندہ مولانامحمد صالح الحداد نے کہاہے کہ کوئی مسلمان اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کرے گا۔ بین الاقوامی طاقتوں کا سعودیہ اور پاکستان پر دبائوہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیاجائے اور ہمارے حکمران اس سلسلے میں نرم پالیسی رکھتے ہیں لیکن ہم انہیں آگاہ کرتے ہیں کہ یہ پالیسی اسلام دشمنی ہوگی ۔ بیت المقدس مسلمانوں کا مقدس مقام ہے اور اس پر فلسطینیوں کا حق ہے ۔ اکیس جنوری کو کراچی میں قائد جمیعت مولانافضل الرحمان کی قیادت میں اسرائیل نامنظور کے نام سے عظیم الشان ریلی میں شرکت کرکے دنیاکو پیغام دیں گے کہ ہم مسلمان اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے ۔ سجاول میں جے یوآئی یونٹ سجاول کےامیر حافظ نصراللہ ہاشمانی کی صدارت میں عمومی اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں کو کراچی ریلی میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی اجلاس سے تعلقہ سجاول کے امیر مفتی نذیراحمد عمرانی ، مولاناغلام حسین میمن ، مولانامحمد اشرف ، نصیب اللہ حیدری ، حافظ محمود راجہ اور دیگرنے بھی خطاب کیا، جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اکیس جنوری کو کراچی میں مجوزہ اسرائیل نامنظور ریلی میں شرکت کے حوالے سے قافلے کی روانگی کی ترتیب سے کارکنوں کو آگاہ کیاگیا۔