محترم سردار محمد بخش خان مہر وزیر کھیل حکومت سندھ ، محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے بنائے گئے

محترم سردار محمد بخش خان مہر وزیر کھیل حکومت سندھ ، محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے بنائے گئے محمد صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال کراچی کا معائنہ کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیف انجینئر اسپورٹس محمد اسلم مہر ، صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر، انجینئر نجم الدین شیخ اور دیگر بھی موجود ہیں۔اس موقع پر سردار محمد بخش مہر نے اسکواش کورٹ، ٹینس کورٹ، اور اسپورٹس جمنازیم کے تعمیراتی کام کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ان سہولیات سے اسکاؤٹس کے ساتھ شہر کراچی کے نوجوان بھی استفادہ کر سکیں گے۔