عمران خان حکومت کا تختہ الٹنے کے لیےعالمی سازش تیار

سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے عالمی سطح پر سازش ہورہی ہے جس میں ایک سپرپاور اورایک عرب ملک بھی شامل ہے، اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلیے پاکستان میں ایک مذہبی جماعت کو ذمے داریاں سونپ دی گئیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش کا مقصد پاکستان کو دوست ملک چین کے بلاک میں جانے سے روکنا ہے ۔ منصوبے کے تحت پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ منصوبے کا مقصد خطے میں بھارت کی بالا دستی کو یقینی بنانا ہے اس سلسلے میں پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ منصوبے کے مطابق پاکستان میں موجود سول سوسائٹی اور لبرل حلقے عالمی سازش کی حمایت کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں عالمی سازش تیار ہورہی ہے تو حکومت پاکستان اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں جو کسی بھی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

دوسری جانب انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ پنجاب میں آئی جی ، چیف سیکریٹری سمیت متعدد سیکریٹریز کے تبادلے کا امکان ہے۔ کلیم امام کو آئی جی پنجاب بنایا جاسکتا ہے کیونکہ کلیم امام کی پرفارمنس بہترین رہی ہے۔

https://ummat.net/2021/01/18/732356/