این جی او’ لیڈیز فنڈ’ کے وفد کی ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیے گئے سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس میں شرکت

این جی او’ لیڈیز فنڈ’ کے وفد  کی ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کیے گئے سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس میں شرکت
 کراچی: ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی ہدایات پر ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر زمیں ایک سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمزسیفٹی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں این جی او ‘ لیڈیز فنڈ’ کے وفد نے شرکت کی۔
 لیڈیز فنڈایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو 2007 میں خواتین کو مالی تحفظ فراہم کرنے اور کاروباری خواتین کی تربیت کے لئے قائم کی گئی تھی۔
کورس کا مقصدکسی بھی ہنگامی صورت حال یاناخوشگوار واقعے کی صورت میں شرکاء کو مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔ ٹریننگ کے دوران وفد کو مارشل آرٹس،فائرنگ اور مختلف قسم کے اسلحہ کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں وفد نے ازخود فائرنگ کرنے کی عملی مشق بھی کی۔ وفد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور ایس ایس یو میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار برقرار رکھنے اور اس میں مزید اضافہ کرنے کی کوششوں کو سراہا۔
 اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصوداحمدکا کہنا تھاکہ طلباء اور عوام الناس کے لئے سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس وقت کی ضرورت ہے۔ طلباء اور شہریوں کا کورس میں دلچسپی لینا خوش آئین ہے جبکہ عوام الناس کو سیکیورٹی ڈویژن اور ایس ایس یو کابھرپور تعاون حاصل رہے گا۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی نے مزید کہا کہ ایس ایس یو جنسی مساوات پر یقین رکھتا ہے  اور مرد و عورت دونوں کو مساوی مواقع فراہم کر تا ہے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی خدمت کر سکیں۔
بعد ازاں کورس کے شرکاء کو سرٹیفیکیٹس پیش کیے گئے۔
ترجمان اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU)، سندھ پولیس