ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائی اسٹریٹ کرمنل ڈکیت گرفتار۔

ویسٹ پولیس کی کامیاب کاروائی اسٹریٹ کرمنل ڈکیت گرفتار۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار اور موٹرسائیکل چوری جیسے جرائم میں ملوث تھے۔ کراچی ( رپورٹ : ) کراچی ایس ایس پی ویسٹ سوہائے  عزیز نے بتایا کہ ایس ایچ او اورنگی نے دوران اسنیپ چیکنگ ملزمان کو شاہراہ اورنگی سیکٹر 9E سے ملزم گرفتا کیا ہے ۔ جبکہ گرفتار ملزمان سے موقع پر 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، 3 عدد موبائیل فون اور موٹر سائیکل نمبری KIU-0513 برآمد۔ ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل نمبری KIU-0513 تھانہ سولجر بازار کے مقدمہ الزام نمبر 24/2021 بجرم دفعہ A381 میں مطلوب تھی۔ملزمان کے کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 34/2021 اور 23(i)A درج, ایس ایس پی ویسٹ سوہائ عزیز نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان میں شاہ فیصل ولد شاہ زمان اور کریم ولد فلک شاہ شامل ہیں۔ملزمان کا مذید کریمنل رکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔