ڈھائی برس بیت گئے مگر نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت سوشل میڈیا سے باہر نہیں نکلی، عوام کے مسائل ٹوئیٹر پر نہیں بلکہ عملی اقدامات سے حل ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ڈھائی برس بیت گئے مگر نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت سوشل میڈیا سے باہر نہیں نکلی، عوام کے مسائل ٹوئیٹر پر نہیں بلکہ عملی اقدامات سے حل ہونگے پورے ملک کی عوام کو سلیکٹیڈ حکومت نے مشکلات سے دوچار کردیا ہے نااہلوں سے ملک چلنے والا نہیں ہے گیس بحران سے لیکر چینی اور آٹا مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے بیانیے کو قیادت عوام کے پاس لے گئی ہے صنعتوں کو گیس فراہم نہیں کی جارہی بحران کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ جام ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اہداف عوام کے اہداف ہیں پی ڈی ایم کے بیانیے کو قیادت عوام کے پاس لے کر گئی ہے اور عوام نے اسے سراہا ہے کیونکہ نااہل حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے اس لیے عوام کہتے ہیں بلاول بھٹو جو بات کرتا ہے وہ عوام کی بات کرتا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ جام ہے فروری میں ایل این جی کارگو لانے سےبین الاقوامی کمپنیوں نےانکار کیاہےنالائق و نااہل حکومت کی وجہ سے گیس ناپید ہوچکی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے محنت کش طبقے کے لئے ریلیف کا اعلان نہیں بلکہ فلیٹس کے مالکان حقوق منتقل کئے گئے کہا گیا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنیں گے تو 50 لاکھ گھردینگےڈھائی سال ہوگئے مگر کسی کو ایک گھر نہیں ملا صرف پریس کانفرنس کی جاتی ہے کام نہیں کیا جاتا یہ لوگ سوشل میڈیا کے بادشاہ ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عملی اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو فلیٹس کے مالکانہ حقوق ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سامنےسوال رکھ رہا ہوں کیا جنوری 2021 میں پاکستان کو لوگوں کو گیس مل رہی ہے یا نہیں؟ ماضی کی حکومتوں پر سوائے الزام لگانے کے کچھ نہیں کیاتبدیلی تباہی کی شکل میں آئی ہے اب وقت آگیا ہے کہ سوشل میڈیا سے نکلیں اور آئینی کردار ادا کرے یہ پریس کانفرنس آپ کو نہیں بچھا سکے گی عوام دھکے دے کر تمہیں نکالے گی۔