سعودی عرب منطقہ شرقیہ کے صنعتی شہر الجبیل میں منعقد کی گئئ بچوں کے لیے موسم سرما کے حوالے سے ایک خوبصورت شام

جبیل میں موسم سرما کے حوالے سے نصرت کامران جوکہ بچوں کے ایک کلب “ہیپی ہینڈ کڈز کلب “ کی بانی ہیں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دلچسپی کا رنگ بھرنے کے لئے بچوں نے برطانوی مشہور ڈیزنی کارٹون کے کرداروں کے ملبوسات زیب تن کئے اس کے علاوہ موسم سرما کا مشہور علامت” سنو مین “کے ساتھ فوٹوگرافی کی گئی بچوں نے اپنے اپنے کردارکے مطابق خوبصورت پرفارمنس پیش کی تقریب کی سجاوٹ موسم سرما کے عین مطابق کی گئی تھی جس کا سہرا نصرت کامران کو جاتا ہےاس کے علاوہ خوبصورت تھیم کیک بھی کاٹا گیا جوکہ محترمہ عروج نے موقع کی مناسبت سے بنایا تھا۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے -میزبان نصرت کا کہنا تھا ایسی تقریبات بچوں کو معلومات فراہم کرنے کے علاوہ ان کے چہروں پر خوشی اور اعتمادلے کر آتی ہے تقریب میں شرکت کرنے والے بچوں کے نام یہ ہے ، زحرہ،زیان،اثنا، ایمان،شیزہ،نمرہ،حاجرہ ازمیر،آمین،حیدررضا، دانیال رضا، عائشہ پٹیل،
پریشہ، رامین،انییا،اور مناہل، افان،آئمہ شامل
ہیں،
اس خوبصورت تقریب کے آخر میں بچوں کے لئے پر تکلف عشائیے کا بھی اہتمام تھا

رپورٹ :-
لینا خان (سعودی عرب(