کورونا وائرس صورتحال: سندھ میں مزید 20 جاں بحق، 954 دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا وائرس صورتحال: سندھ میں مزید 20 جاں بحق،
954 دیگر متاثر ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (18 جنوری) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 20 مریضوں کی اموات ہو ئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3813 تک پہنچ گئی ہے اور 10600 نمونوں کی ٹیسٹنگ کے بعد 954 نئے کیسز سامنے آئے۔ پیر کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے مزید 20 زندگیاں نگل لیں جن کے بعد اموات کی تعداد3813 تک پہنچ گئی جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 10600 نمونوں کے ٹیسٹ کرنے سے 954 کیسز ظاہر ہوئے جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 7.8 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 2587663 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 236530 کیسز کا پتہ چلا ہے ان میں 91 فیصد یعنی 214231 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 607 شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 18486 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 17518 گھر وں میں، 13 آئسولیشن مراکز میں اور 955 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 870 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 92 کو وینٹی لیٹرز پرمنتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 954 نئے کیسوں میں سے 749 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 287 ، ضلع جنوبی 218 ، ضلع وسطی 124 ، ضلع کورنگی 67 ، ضلع غربی 34 اور ضلع ملیر 19 شامل ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں شہید بینظیر آباد 41 ، حیدرآباد 35 ، میرپورخاص 20 ، مٹیاری 16 ، ٹھٹھہ 13 ، ٹنڈو محمد خان 7، شکارپور 6، قمبر اور سانگھڑ 5-5، جامشورو 4، ٹنڈو الہیار ، عمرکوٹ اور گھوٹکی 3-3، خیرپور اور نوشہروفیروز 2-2 ، دادو ، جیکب آباد ، لاڑکانہ اور سکھر 1-1 کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
عبد الرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ