سجل کا برطانوی فلم میں کام کرنا قابلِ فخر ہے: ہمایوں سعید

پاکستانی اداکارہ سجل علی کا برطانوی فلم میں کام کرنے کو فلم اسٹار ہمایوں سعید نے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا ہے۔

ہمایوں سعید نے سجل علی کو برطانوی فلم ’واٹ لوگوٹ ٹوڈو ود اٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر مبارکباد دی ہے، فلم کو وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پروڈیوس کررہی ہیں
ہمایوں سعید نے اس پروجیکٹ میں سجل علی کو کاسٹ کرنے پر اسے پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ قرار دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید نے لکھا ’پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، بہت مبارک ہو سجل۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ تمہاری سخت محنت تمہیں یہاں تک لائی اور تم مزید آگے جاؤ گی، ہمیشہ کامیاب رہو
برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی
جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا تھا۔