ٹیم جنوبی افریقہ کی پاکستان سے مقابلے کیلئے بھرپور ٹریننگ

دورہ پاکستان پر موجود جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے آج بھرپور ٹریننگ کی اور کل مہمان ٹیم کے کپتان ورچوئل پریس کانفرنس کریں گے۔

کراچی میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اپنی پریکٹس کے لیے میدان کا رخ کیا۔

کراچی جیم خانہ میں جنوبی افریقی ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی، اس دوران مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دی
جنوبی افریقی ٹیم کے جیم خانہ پہنچنے سے قبل ہی اطراف میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، گراؤنڈ کے چاروں اطراف سیکیورٹی کی بھاری نفری موجود رہی۔

گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔