چین، آئس کریم میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق‘خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے: ڈاکٹر


چین میں ایک فوڈ کمپنی کی آئس کریم میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات کو ضبط کر لیا۔ غیر میڈیا کے مطابق چینی کی مقامی فوڈ کمپنی کی آئس کریم کے 3 نمونوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کمپنی کی تمام تر مصنوعات کو سیل کر دیا گیا۔ فوڈ کمپنی کے 4 ہزار 836 ڈبوں کے آلودہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں سے 2 ہزار 89 ڈبوں کو سیل کر دیا گیا۔ ایک ہزار 812 ڈبوں کو مختلف صوبوں میں بھیج دیا گیا تھا اور ان میں سے 935 ڈبے مقامی مارکیٹوں میں پہنچا دیے گئے تھے۔ البتہ ان میں سے صرف 65 ڈبے فروخت ہوئے تھے۔ چینی کمپنی نے آئس کریم تیار کرنے میں استعمال ہونے والا دودھ پاؤڈر نیوزی لینڈ اور یوکرین سے درآمد کیا تھا۔ آئس کریم میں وائرس کی تصدیق کے بعدکمپنی کے ایک ہزار 662 ملازمین کو سیلف آئسولیشن یعنی تنہائی اختیار کرنے اور ٹیسٹنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے