سی ایس ایس امتحانات 2021،کا شیڈول جاری کردیاگیا


اسلام آباد(صلاح الدین خان )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2021،کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق 9امتحانات 18سے 26فروری 2021کو ہوں گے۔جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق جمعرات 18فروی 2021کو پہلا تحریری امتحان صبح 9سے12بجے تک انگریزی پریسی اور کمپوزیشن کا متحان ہوگا جبکہ 2سے 5بجے تک انگلش ایسے کا متحان لیا جائے گا۔اسی طرح جمعہ 19فروری کو صبح فرسٹ ٹائم اسلامک سٹڈیز جبکہ سکینڈ ٹائم جنرل نالج، جنرل سائنس اینڈ ایبلٹی کا امتحان ہوگا۔ہفتہ 20فروری کوصبح فرسٹ ٹائم جنرل نالج کرنٹ افیئر، سکینڈ ٹائم جنرل نالج پاکستان افیئر کا امتحان ہوگا۔اتوار 21فروری کو فرسٹ ٹائم ، انٹرنیشنل ریلیشن ، پولیٹیکل سائنس، اکائونٹنسی اینڈ آڈیٹنگ، کمپیوٹر سائنس،اکنامکس، سیکنڈ ٹائم انٹرنیشنل ریلیشن ، پولیٹیکل سائنس ، اکائونٹ اینڈ آڈیٹنگ، کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس کا امتحان ہوگا۔بروز پیر 22فروری کو فرسٹ ٹائم سوشیالوجی ، سائیکالوجی،پنجابی ، پشتو، سندھی، جنرل ازم اینڈ ماس کیمونیکیشن ، جغرافیا، انتھرو یو لوجی، بلوچی اریبک کا امتحان ہوگا جبکہ سیکنڈ ٹائم میں پرشین ، جنڈر سٹیڈیز ، انوائرمنٹل سائنس، ایگری کلچر اینڈ فارسٹری ، ذوالوجی ، اردو لٹریچر، انگلش لٹریچر، باٹنی کا امتحان ہوگا۔ بروز منگل 23فروری فرسٹ ٹائم ، لاء ، ہسٹری آف یو ایس اے، ہسٹری آف پاک و ہند، اسلامک ہسٹری اینڈ کلچر، یورپین کلچر، برٹش ہسٹری کا امتحان ہوگا، سیکنڈ ٹائم میں پبلک ایڈمنسٹریشن ، بزنس ایڈمنسٹریشن ، گورنس اینڈ پبلک پالیسز، ٹائون پلاننگ اینڈ اربن مینجمنٹ، سٹیٹ سٹکس کا امتحان ہوگا۔بروز بدھ 24فروری کو فرسٹ ٹائم پبلک ایڈمنسٹریشن ، بزنس ایڈمنسٹریشن گورنس اینڈ پبلک پالسیز جبکہ سیکنڈ ٹائم ٹائون پلاننگ اینڈ اربن مینجمنٹ، سٹیٹ سٹکس کا امتحان ہوگا۔جمعرات 25فروی کو فرسٹ ٹائم فزکس، کیمسٹری، اپلائڈ میتھ میٹکس جبکہ سیکنڈ ٹائم فزکس ، کیمسٹری ، پیوریتھ میٹکس کا امتحان ہوگا۔ بروز جمعہ 26فروری کو فرسٹ ٹائم جیالوجی کا امتحان ہوگا۔