کراچی میں جے یوآئی کی جانب سے اسرائیل مردہ باد ملین مارچ میں سجاول کے کارکنابھرپور شرکت کریں گے

سجاول ) اکیس جنوری کو کراچی میں جے یوآئی کی جانب سے اسرائیل مردہ باد ملین مارچ میں سجاول کے کارکنابھرپور شرکت کریں گے ، گذشتہ رات جمیعت علمائے اسلام یونٹ سجاول کا عاملہ اجلاس زیرصدارت حافظ نصراللہ ہاشمانی کے منعقد ہوا جس میں اراکین عاملہ نے بھرپور شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولاناغلام حسین نے کہاکہ جمیعت علمائے اسلام ہرباطل قوت اور انکی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے ،مولانافضل الرحمان کی قیادت میں دین اور ملک کے خلاف ہرقسم کی سازش کا ڈٹ کرمقابلاکریں گے ، فلسطین اور بیت المقدس پر یہودیوں نے ناجائزقبضہ کرکے اسرائیل بنایاجس کو ہم تسلیم نہیں کرتے ، ، انہوں نے کہاکہ اسرائیل مردہ باد ملین مارچ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے دنیاکو پیغام دیں گے کہ قبلہ اول اور فلسطین مسلمانوں کا ہے اور رہے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اٹھارہ جنوری کو عمومی اجلاس میں کارکنان کو کراچی ریلی میں شرکت کی ترتیب کے حوالے سے آگاہ کیاجائے گا۔