شعیب اور ثانیہ کی ملاقات کیسے ہوئی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شمار دنیائے اسپورٹس کی معروف ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے اور مداح ان کی زندگی کے حوالے سے جاننے کا شوق رکھتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کے ایک مارننگ شو میں شرکت کرنے والے شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات اور پھر شادی کے بارے میں بتایا۔
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری ملاقات آسٹریلیا میں ہوئی تھی جہاں کچھ میڈیا کے دوستوں نے ان سے تعارف کرایا تھا۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس کے سات سال بعد سال 2010میں ہماری دوسری ملاقات بھی آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں ہوئی اور صرف چار ماہ بعد ہمارا نکاح ہوگیا۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

جوڑے کا دو برس کا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے