فہیم اشرف کی سالگرہ پر ساتھی کھلاڑیوں کے پیغامات

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر فہیم اشرف آج اپنی 27ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر ساتھی کھلاڑی فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی فہیم اشرف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

فہیم اشرف پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر ہیں۔

فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ 25ون ڈے میچز جبکہ 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال بعد پاکستانی باؤلر کی پہلی ہیٹ ٹرک تھی
سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں میں حسن علی، شاداب خان اور سرفراز احمد شامل ہیں۔
2017 میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستانی باؤلر فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ ہیٹ ٹرک کے بعد خوشی سے ان کی ساری تھکاوٹ رفو چکر ہوگئی