صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن میاں محمد طارق جنید اور اراکین کور کمیٹی کی جانب سے مرکزی صدر سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان اور ضلعی صدر مزاحمیہ مبارک علی بھٹی کی پوری ٹیم کے اعزاز میں استقباليہ

ریاض ( ناظم علی عطاری ) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن میاں محمد طارق جنید اور اراکین کور کمیٹی کی جانب سے مرکزی صدر سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان اور ضلعی صدر مزاحمیہ مبارک علی بھٹی کی پوری ٹیم کے اعزاز میں استقباليہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں کارکنوں سمیت عہدیداران نے بھی شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری ریاض ریجن راشد منہاس نے بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں کارکنوں کی پہچان اور وقار انکی پارٹی اور پارٹی کی قیادت ہوتی ہے۔ ہماری پارٹی نا صرف ملک پاکستان کی ترقی بلکہ اس کی سرحدوں کی بھی محافظ ہے۔ کارکنوں کے لیے میں ہر وقت حاضر ہوں
تقریب سے سرپرست مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف سمیت ، چیئرمین ریاض ریجن ملک راشد پرویز اعوان ، ملک اسلم کھوکھر ، جنرل سیکرٹری ریاض ریجن راشد منہاس اور صدر مسلم لیگ سعودی عرب میاں طارق جنید نے بھی خطاب پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر زور دیا تقریب میں چیئرمین ، صدر کلچرل ونگ اور کوارڈینٹر ریاض ریجن کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا تقریب کے آخر میں کارکنوں سمیت کووڈ 19 میں اعلی خدمات سر انجام دینے والے صحافیوں کو اعزازی شیلڈوں سے نوازا گیا خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر حاضرین نے پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے تمام عہدیدارن کو خراج تحسین پیش کیا