سال کی سب سے بڑی ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت“ ”جیو ٹی وی“ پر

کراچی (محمد ناصر) نئے سال میں شروع ہونے والی سب سے بڑی ڈرامہ سیریل نے اِن دنوں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خوب ہلچل مچا رکھی ہے۔ پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کیا گیا نئے سال کا سب سے بڑا سیریل ”خدا اور محبت“ بہت جلد پاکستان کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جائے گا۔ اِس آئیکونک سیریل کے پروموز نے ناظرین کا شوقِ انتظار بھی بڑھا دیا ہے۔ ڈرامہ شائقین کیلئے بڑی خوش خبری یہ بھی ہے کہ بہت جلد اس میگا سیریل کے آن ایئر ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان ہوگا جس کا ناظرین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں،معروف ہدایتکار وجاہت حسین کی عکسبندی نے شہرت یافتہ قلم کار، کہانی و ڈرامہ نویس، اسکرپٹ رائٹر اور ناول نگار ہاشم ندیم کی شہرہئ آفاق کہانی کو حقیقت کے رنگوں سے روشناس کردیا ہے۔ ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے اس ماسٹر پیس سیریل میں جہاں انڈسٹری کے مایا ناز ستارے ایک ساتھ اپنی پرفارمنس کے شرارے دکھائیں گے وہیں نامور اداکار فیروز خان اور اقراء عزیز کی جوڑی بھی پرستاروں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھے گی۔ پاکستان کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ چینل کے اِس آئیکونک سیریل کی پروموشن نے اب عوام کو شدت کو بہت زیادہ بے قرار کردیا ہے۔ دوسری طرف نوید نوشاد کی کمپوزیشن، قمر نوشاد کی شاعری اور نِش اشعر کی آواز کے ساتھ اُستاد راحت فتح علی خان کی طلسماتی آواز کا جادو بھی عوام کی بے چینیاں مزید بڑھا رہا ہے۔ عشق اور محبت کی لازوال داستان پر مشتمل دِل چھو لینے والی کہانی میں اِس بار کونسے نئے کردار کس انداز سے سامنے آرہے ہیں اور اس میگا سیریل کو دیکھنے کیلئے ناظرین کو مزید کتنا انتظار کرنا ہوگا؟۔ یہ سب اور بہت کچھ بہت جلد سامنے لایا جائے گا۔