عمران خان کی کابینہ کو چھوڑنے کے بعد آبائی علاقے میں ندیم افضل چن کا پرجوش استقبال

وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ندیم افضل گوندل کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔ ندیم افضل گوندل کے استعفیٰ کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔دریں اثناء مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ندیم افضل چن وزیراعظم کی جانب سے اپنے استعفیٰ کی منظوری سے قبل ہی جمعہ کو صبح اپنے آبائی علاقے منڈی بہائوالدین روانہ ہوگئے تھے جہاں ان کے حلقہ نیابت کے لوگوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور اُن کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خیر مقدمی نعرے لگائے۔ اپنے بزرگوں سے ملاقات‘ مشاورت اور دعائیں لینے کے بعد ندیم افضل چن لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ ندیم افضل گوندل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط تھے۔ یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے احتجاج کو تدفین سے مشروط کرنے کے وزیراعظم کے فیصلہ سے اختلاف کیا تھا۔ اختلاف رائے کا وزیراعظم نے برا منایا تھا اور یہ کہا تھا کہ جو وزیر وزیراعظم کے

فیصلہ کا دفاع نہیں کر سکتا وہ مستعفی ہوجائے۔ ندیم افضل چن نے اس بناء پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

https://jang.com.pk/news/872835?_ga=2.234927559.759866942.1610790275-1297084281.1610790268