ترک ڈراموں کی مقبولیت بھی پاکستان میں ترکش ایئر لائن کو جرمانے سے نہ بچا سکی ۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئر لائن پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا، یہ جرمانہ کورونا ایس اوپیز (احتیاطی تدابیر)پر عمل درآمد نہ کرنے پرعائد کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ترکش ایئرلائن نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے2مسافروں کو سینیگال سے بغیر کورونا ٹیسٹ کے استنبول تک سفرکرایا بعد ازاں مسافروں کو کینکٹنگ پرواز کے ذریعے استنبول سے لاہور پہنچایا گیا

https://jang.com.pk/news/872848?_ga=2.36682470.759866942.1610790275-1297084281.1610790268