حب ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کے ترسیل پر پابندی کے خلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج

حب ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کے ترسیل پر پابندی کے خلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج وندر ناکہ کھاڑی کے مقام پر آل بلوچستان ٹرک آنر ایسوسی ایشن کا احتجاج سینکڑوں گاڑیاں کھڑی کردی آل بلوچستان ٹرک آنر ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری میر سفر خان رخشانی و دیگر نے میڈیا سے کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل پر پابندی بلوچستان کے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کرنا ہے بلوچستان والوں کو ہمیشہ سے کچھ نہیں ملا اب ایرانی بارڈر پر پابندی لگاکر وفاق نے بلوچستان والوں پر ایک اور ظلم کیا ہے انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے بلوچستان کے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار ہونے بچائیں ورنہ نوجوان نسل کا منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ پیدا ہوگا. ہم نے اس فیصلے کے خلاف اپنی گاڑیاں کھڑی کردی ہیں ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم 20 جنوری کو بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے انہوں کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ، آرمی چیف پاکستان قمر باجوہ و وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے مطالبات کرتے ہیں بلوچستان کے مظلوم عوام پر رحم کرکے اس فیصلے کو واپس لیا جائے –