جسٹس ہیلپ لائن کا ممتاز صنعتکار ندیم خان کی والدہ اور سینیٹرعبدالحسیب خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

جسٹس ہیلپ لائن
(پریس ریلیز)
جسٹس ہیلپ لائن کا ممتاز صنعتکار ندیم خان کی والدہ اور سینیٹرعبدالحسیب خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس۔مرحومہ کے ایصال کے لیے فاتحہ خوانی۔
کراچی (پ ر)ممتاز صنعتکار اور جسٹس ہیلپ لائن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم خان کی والدہ اور سینیٹر عبدلحسیب خان کی اہلیہ کے انتقال پر جسٹس ہیلپ لائن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا تعزیتی اجلاس ہوا۔ چیئرمین فیڈرل سروسیز ٹریبونل جسٹس (ر) قاضی خالد علی، سابق جسٹس و اٹارنی جنرل انور منصور خان، ہمدرد یونیورسٹی شعبہ قانون کے ڈین فیکلٹی آف لاء جسٹس ر قمر بوہرہ، ممبر پاکستان بار کونسل سابق جسٹس شہاب سرکی کی جانب سے مرحومہ کیلئے دعا مغفرت کی گئی۔جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ایڈووکیٹ ندیم شیخ کے مطابق سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، جنرل (ر) معین الدین حیدر، وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی، سپریم کورٹ کے سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان، وفاقی سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹری صالح احمد فاروقی، اسٹاک ایکسچینج کی کی معروف شخصیت سید ناصر علی شاہ بخاری، سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سید اسرار علی، معروف تجزیہ کار حسین تھیبو سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ملک کی ممتاز شخصیات نے سینٹر عبدالحسیب خان اور ندیم خان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلیے دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں جسٹس ہیلپ لائن شعبہ اقلیتی امور کے کوارڈینیٹر ایس مائیکل ایڈووکیٹ اور سنی گھنشام، جسٹس ہیلپ لائن کے نائب صدر امان خان مزدور رہنما سیدذوالفقار شاہ نے بھی دلی اظہار تعزیت کااظہارکیا ہے۔
ترجمان
حارث امین بھٹی