ویز ایئر‘ ابوظبی آج سے شروع، ٹکٹ 99 درھم سے

ابوظبی کی نئی قومی فضائی کمپنی ’ویز ایئر‘ نے کہا ہے کہ اس کی پروازیں آج جمعہ سے شروع ہوں گی- ٹکٹ رعایتی قیمت پر جاری ہوں گے- 99 درھم سے کرایہ شروع ہوگا- ابوظبی اور دبئی سے 13 شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی-

الامارات الیوم کے مطابق ویز ایئر نے بیان جاری کرکے کہا کہ ابوظبی سے اس کی پروازیں سکندریہ، بخارسٹ، بڈاپسٹ، ایتھنز اور دیگر شہروں کے لیے ہوں گی جبکہ دبئی سے اس کی پروازیں بڈاپسٹ، صوفیا اوربخارسٹ کے لیے چلائی جائیں گی۔
ویز ایئر نے بتایا ہے کہ سستے ٹکٹ 99 سے 219 درھم تک کے ہوں گے اور یہ پیشکش 15 فروری تک موثر ہوگی

https://www.urdunews.com/node/532556