شادی کا جشن ماتم میں تبدیل، دلہا شادی کے موقع پر جاں بحق

اچانک بیٹھے بیٹھے دلہے کو دل میںتکلیف محسوس ہوئی اور وہ غش کھا کر زمین پر گر پڑا،اسپتال لے جایاگیامگرجانبر نہ ہوسکا

مصر میںشادی کے موقع پر ایک نوجوان کی ناگہانی موت کی خبر نے ہرطرف کہرام برپا کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مصر کی المنیا گورنری میں بنی سعید کے مقام پر پیش آیا جہاں شادی کی رسم پوری کرنے کے لیے ایک چرچ جانے اور وہاںپر پھولوںکی چادر چڑھانے کی تیاری کر رہے تھے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلہا کیرلیس شحاتہ اور ارینی اسحاق کی شادی کی تقریبات جاری تھیں۔ اچانک بیٹھے بیٹھے دلہے کو اس کی ماںکے سامنے دل میںتکلیف محسوس ہوئی اور وہ غش کھا کر زمین پر گر پڑا۔
اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ چکا تھا۔ یوں شادی کی خوشیوں کا یہ جشن ایک دم سے ماتم کدہ بن گیا۔چھبیس سالہ کیرلس شحاتہ اسپورٹس کوچ اور شرم الشیخ میں پیراکی میں ریسکیو کے شعبے میںکام کرتا تھا۔

اس کی صحت بالکل تندرست تھی۔ اس سے قبل اسے ایسا کوئی عارضہ لاحق نہیں ہوا تھا۔کیرلس شحاتہ کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوںنے اس پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ۔شادی سے ایک روز قبل مہندی کی رسم کے موقعے پر اس نے اپنیدوستوں کے ساتھ شادی کی خوشی منائی تھی جس میں اس نے روایتی رقص بھی کیا اور اپنی منگیتر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-01-13/news-2701747.html