157

رپورٹر شوکت کورائی پر سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے بلا وجہ تشدد کی پر زور مذمت





کراچی –  کراچی پریس کلب کے صدر محمد امتیاز فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے نیوز ون کے رپورٹر اور کے پی سی کے ممبر شوکت کورائی پر سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے بلا وجہ تشدد کی پر زور مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور آیندہ ایسے واقعات کی روکُ تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ صحافیوں پر دوران فرائض تشدد ناقابل برداشت عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں