پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل_ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل_ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں_ حکومت نے ایک ماہ میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے_ ملک میں تحریک انصاف کی صورت میں ملک الموت کی حکومت مسلط کی گئی ہے _ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے_ مہنگائی میں بھرپور اضافہ کرکے آئی ایم ایف معاہدے کی تجدید کی جارہی ہے_ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے_ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیاء خورد و نوش ، پبلک ٹرانسپورٹ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو جائے گا_

—————

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 109روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت3 روپے اضافے کے بعد 76روپے65پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 113روپے19پیسے فی لیٹرہوگئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت اضافے کے بعد 76روپے 23 پیسے فی لیٹرہوگئی۔