ہم عوام کےحاکم نہیں، خدمت گار ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیربیت المال وسوشل ویلفیئریاور عباس بخاری نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور خصوصی طور پر کمزور طبقات کی فلاح وبہبود کےلئےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ کو جاری فلاحی منصوبوں کےبارےمیں آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نےکمزور طبقات کو سہارادیا، تیزاب سے متاثرہ افراد کا پہلی بار سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایاجارہاہے، متاثرہ افراد کیلئے ہنر مندی اور روزگار کیلئے بلا سود قرضوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار نہیں بلکہ عوامی خدمت کے لئےآئی ہے، بےسہارا، کمزور لوگوں کی فلاح و بہبودہمارا فرض ہے، ہم عوام کےحاکم نہیں، خدمت گار ہیں ، صوبے کی عوام کی فلاح و بہبود کےلئےنئے پراجیکٹ متعارف کرائےجائیں گے۔

Courtesy Ary news