بھائی کی قید میں موجود بہن کو بازیاب کروا لیا گیا-جعلی سرٹیفکیٹ کی مدد سے اسے پاگل قرار دلوا رکھا تھا۔جس کا مقصد اس کی جائیداد ہتھیانا تھا۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھائی کی قید میں چار سال سے موجود لڑکی کو بازیاب کروا دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ویلنشیاسوسائٹی میں اپنے بھائی کی جانب سے چار سال سے قید میں ڈالی گئی بی ایس آنرز کی طالبہ کو بازیاب کروالیا

سرکاری افسران کے لیے بڑی خوشخبری،تنخواہوں اورالائونس میں ڈیڑھ سوگنااضافہ
گیا۔ لڑکی نے کھڑکی کے ذریعے اپنے پڑوسی سے مدد مانگی ۔ جس پر پڑوسی نے پولیس کواطلاع دی، جس پر قید میں موجود لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔ لڑکی نے بتایا کہ بھائی نے جعلی سرٹیفکیٹ کی مدد سے اسے پاگل قرار دلوا رکھا تھا۔جس کا مقصد اس کی جائیداد ہتھیانا تھا۔