سینیٹر عبدالحسیب خان کو صدمہ، شریک حیات انتقال کر گئیں

ممتاز صنعتکار و سماجی شخصیت، سابق صدر کاٹی اور چیئرمین بروکس فارما سینیٹر عبدالحسیب خان کو صدمہ، اہلیہ عشرت حسیب 74 سال کی عمر میں رضائے الہی سے کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی گئی۔ خطیب جامع مسجد رحمانیہ مولانا کاظم علی شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومہ کی تدفین طارق روڈ قبرستان میں کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹر عبدالحسیب کے دیرینہ دوست سیکریٹری جنرل تنظیم العلما پاکستان قاری اللہ داد آرائیں نے دعا کرائی۔ سینیٹر عبدالحسیب خان 23 اپریل 1965 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ مرحومہ 55 سال تک ان کی شریک حیات رہیں۔ مرحومہ کے سوگواران میں سینیٹر عبدالحسیب خان، بیٹے ندیم خان، وسیم خان، سلیم خان، پوتے عمر ندیم خان، سلیمان ندیم خان، امین وسیم خان، یوسف سلیم خان و دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں، صنعتکار خالد تواب، محمود احمد خان، احمد شاہ، ندیم کشتی والا، زاہد سعید، سعد زاہد، دانش خان، جوہر قندھاری، فرخ مظہر، سلطان چاولہ، اطہر چاولہ، زبیر طفیل، شکیل ڈھنگڑا، اکرام راجپوت، زبیر حبیب، شوکت سلیمان، اختر یونس، زبیر چھایا، ڈاکٹر وقار کاظمی، شیخ عمر ریحان، عبداللہ فیروز، آغا مسعود حسین، کرنل ڈاکٹر ارشاد، مسعود نقی، جنید نقی، اعجاز اسلم روشو، شاہد قریشی، مرزا اختیار بیگ، مرزا اشتیاق بیگ، ڈاکٹر زاہد جمال، ساجد جمال، نور احمد خان، ایس ایس پی علی رضا، ایس ایس پی شاد ابن مسیح، صلاح الدین قاضی، اورنگزیب، رحمانیہ مسجد ٹرسٹ کے احمد خواجہ، اسامہ نیازی، شیخ عاطف، سابق افسر حبیب بینک شہزاد اختر، غضنفر علی شاہ، گدی نشین حق باہو صاحبزادہ پیر سلطان محمد علی، صحافی ٹی وی میزبان اختر شاہین رند، علیم نواب خان، محمود حسن اور دوست احباب و رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کے انتقال پر حاجی محمد رفیق پردیسی، عقیل کریم ڈھیڈھی، ایس ایم منیر، طارق حلیم، محسن شیخانی، فیاض الیاس، عارف جیوا، عدیل صدیقی، محمد حنیف گوہر، عبدالرحیم جانو، سردار مقبول زمان، ہمایوں سعید، شارق وہرہ، سلیم الزماں، عبدالہادی، واثق نعیم، سردار یاسین ملک، امبیا نصیب، ڈاکٹر شریف ہاشمانی، ارسلان ہاشمانی، احمد چنائے، جاوید اقبال، محمد علی ٹبہ، اے کے میمن، افتخار علی ملک، بشیر جان محمد، رشید جان محمد، رفیق سلیمان، جاوید کریم، فیصل معیز خان، خلیل نینی تال والا، یونس ڈھاگا، ڈاکٹر زاہد انصاری، محبوب اشرف، شیخ امتیاز حسین، سید ناصر وجاہت، کے وی ٹی سی ڈیفنس کے عملے اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر عبدالحسیب خان اپنی شریک حیات کے جسد خاکی کو آخری آرام گاہ لے جارہے ہیں، سوگوار بیٹے ندیم خان بھی ہمراہ ہیں۔