نیب ریفرنس میں زیرحراست ملزم کا جناح اسپتال میں انتقال

نیب ریفرنس میں زیر حراست ملزم جناح اسپتال میں انتقال کرگیا۔سابق رجسٹرار آفس کلفٹن بورڈ آف ریونیو سکندر علی قریشی کے خلاف تین نیب ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ملزم کو سینٹرل جیل سے 18نومبر کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ملزم کو گردوں کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف اراضی کی غیر قانونی منتقلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے تین ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

https://jang.com.pk/news/871789?_ga=2.253683401.1944550781.1610591584-495937540.1610591584