بلدیہ عالیہ کراچی جنوبی کی کارکردگی ترقیاتی کاموں کے آئینے میں

بلدیہ عالیہ کراچی جنوبی کی کارکردگی ترقیاتی کاموں کے آئینے میں ۔


ڈی ایم سی سائوتھ کیجانب سے ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھاتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر ،شاہراہوں کی خوبصورتی ،پارکوں کی تزئین و آرائش ،سرسبز ماحول دوست اقدامات ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،گلیوں سڑکوں کی صفائی ستھرائی ،ساحل سمندر کی صفائی اور رونقوں کی بحالی کے

اقدامات ،نئی شجرکاری مہم اور پرانے درختوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات ،کھیل کے میدانوں سے کوڑے کرکٹ ملبے کی صفائی اور ان کی اصل شکل میں بحالی اور خوبصورتی میں اضافے کےلئے اقدامات ،صحیح معنوں میں کلین اینڈ گرین کراچی ساؤتھ کی شکل

عوام کے سامنے لانے کے لیے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کی کارکردگی اور اقدامات انتہائی تسلی بخش اور اطمینان بخش رہے ہیں شہریوں کی جانب سے ڈی ایم سی ساؤتھ کے فیصلوں اقدامات اور کارکردگی کو حوصلہ افزا اور قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے ۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اسپرے کے کاموں پر خصوصی توجہ دی گئی ۔covid19 کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتہائی مشکل حالات میں بڑے چیلنجوں


کو قبول کرتے ہوئے ڈی ایم سی ساؤتھ نے اپنے حصے کی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا ۔


انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بلدیہ عالیہ کراچی جنوبی کے اقدامات اور کاوشوں کو ہر سطح پر سراہا گیا ۔

انتہائی گنجان آبادی والے ضلع جنوبی میں معاملات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن موجودہ انتظامیہ خاص طور پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد سڈھر کی سربراہی میں یہاں پر معاملات کو نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیا جا رہا ہے اس ضلع میں انتہائی اہم اداروں کے دفاتر اور فنانشل حب ہے یہاں پر وزیراعلی ہاؤس گورنر ہاؤس سندھ اسمبلی مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ہیڈ آفس اور متعدد بڑی مارکیٹیں واقع ہیں جبکہ لیاری کا حساس علاقہ موجود ہے ان سب حقیقتوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے نہایت عمدگی سے اپنا کام کر رہی ہے